لوگوں کی انتہائی کم تعداد عید کی خریداری کے سلسلہ میں بازاروں کا رخ کررہی ہے ۔
غور طلب ہے کہ کورونا وبا سے لوگ معاشی بد حالی کے شکار ہوئے ہیں اور دوسری طرف مہنگائی بھی ہے جس کی وجہ سے بازاروں میں بھی روایتی گہما گہمی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔
عام لوگوں نے بتایا کہ کووڈ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ان کا کاروبار مکمل بند رہا جبکہ کمائی کا کوئی متبادل نہ ہونے سے ان کی دقتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی بھی آسمان چھو رہی ہے ہر چیز کی قیمت دوگنی ہو گئی ہے۔ فی الحال اشیائے خورد و نوش اور کپڑے خریدنا ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔
جموں کی مشہور رگوناتھ مارکیٹ کے تاجروں نے بتایا کہ ہمارے پاس کافی مال موجود ہے۔ لیکن صارفین کی کم تعداد بازار کا رخ کر رہی ہے۔
لیکن گذشتہ تین برسوں سے ہمارا کاروبار بھی مشکلات سے دوچار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کرنے سے لے لر کووڈ لاک ڈاﺅن تک ان کا کاروبار بُری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ ان کو کچھ حد تک امید تھی کہ عید کے دوران کاروبار میں تیزی آئے گی لیکن ابھی تک ایسا نہیں ہوا۔
جموں شہر کی مختلف مارکیٹوں میں تہواروں کے دوران کاف رش دیکھنے کو ملتا ہے لیکن گذشتہ دو برسوں سے ایسا نہیں ہوا ہے۔