سری نگر:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے ڈوڈو علاقے میں جمعرات کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 3 افراد کی موت جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ایک ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک سے تقریباً 250 فٹ نیچے فگو نالے میں گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں ڈمپر پر سوار ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔ اسے علاج کے لیے پی ایچ سی لاٹی میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے پی ایچ سی لاٹی میں رکھا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے ڈوڈو بسنت گڑھ علاقے میں ایک ٹرک بٹو نالے میں گر گیا جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ایس ایس پی اودھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے ٹویٹ کرکے کہاکہ اودھم پور کے ڈوڈ میں ایک ڈمپر کے کھائی میں گرجانے سے تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی ابھی بھی گاڑی کے نیچے پھنسا ہوا ہے جبکہ پولیس اور مقامی لوگوں کی طرف سے بچائو آپریشن جاری ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest In Samba سنبھا میں ٹول پلازہ کو بند کرنے کیلئے لوگوں کا پرتشدد احتجاج
ڈڈو کے بی جے پی انچارج اور سابق سرپنچ ہنس راج نے بتایا کہ ڈمپر نمبر JK 14 H 9177 ادھم پور سے اینٹیں لے کر ڈڈو جا رہا تھا۔ دوپہر 2.30 بجے کے قریب کرچی کے علاقے میں ڈمپر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا۔ سڑک سے تقریباً 250 فٹ نیچے فگو نالہ میں جا گرا۔