لوگوں نے الزام لگایا کہ ہیلتھ سنٹر میں پچھلے ایک مہینے سے ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں، جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں اگرچہ 30 سال قبل پرائمری ہیلتھ سنٹر قائم کیا گیا تھا۔ تاہم آج تک اس میں کسی بھی طرح کی سہولیات نہیں ہے۔ یہاں نہ ڈاکٹرز وقت پر آتے ہیں اور نہ مریضوں کا مناسب علاج ہی ہوپاتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سنٹر میں ایک ڈاکٹر کی ڈیوٹی ہوتی تھی لیکن وہ پچھلے ایک مہینے سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں۔ جس سے مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بی ایم او ٹہاب، ڈاکٹر رمیش سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ 'ہم نے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی ہے۔ اور ہم دو تیں دنوں میں مقامی لوگوں کی مشکلات حل کردیں گے'۔