مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر سے نیشنل کیڈٹس کراپز کے 20 کیڈٹس نے لیوٹینینٹ گورنر سے ملاقات کی، یہ کیڈٹس اب 26 جنوری 2020 کو یوم جمہوریہ کے دن انڈیا گیٹ پر مارچ پاسٹ کرئیں گے۔
وہیں محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے ٹویٹ کیا 'جموں و کشمیر اور لداخ سے تقریباً 20 کیڈٹس نے لیوٹینینٹ گورنر گیریش چندر مرمو سے ملاقات کی، اس دوران جی سی مرمو نے کیڈٹس کو ریپبلک ڈے کیمپ کے لیے مبارک باد پیش کی، اور اپنی نیک خوہشات کا اظہار کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ بچے دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نام راشن کرئیں'۔
واضع رہے کہ ہر سال جموں و کشمیر اور ملک بھر سے این سی سی کیڈٹس دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شامل ہوتے ہیں۔ اس موقع سبھی ریاستوں کے کیڈٹس کے درمیان مارچ پاسٹ اور دیگر کھیلوں کا مقابلہ ہوتا ہے، جن میں کیڈٹس اپنے جوہر کا لوہا منواتے ہیں۔
نیشنل کیڈت کراپس بھارتی فوج کی طلبہ ونگ ہے، جس میں نویں، دسویں، گیارہویں بارہویں اور کالجز کے بچے داخلہ لیتے ہیں۔ این سی سی کے کئیں کیمپز کروائے جاتے ہیں، جن میں کچھ ریاستی صطح پر اور کچھ قومی صطح پر انعقاد کیے جاتے ہیں۔ ہر سال کیڈٹس کے امتحانات لیے جاتے ہیں ، جس کے بعد انہیں اے، بی اور سی کیٹیگری کی سرٹیفیکیٹس دی جاتی ہیں۔