فدا حسین نے کہا کہ اس بارے میں کئی دفعہ ضلع کے چیف ایجوکیشن آفیسر کے پاس جا کر درخواست بھی دی پر ابھی تک کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی۔
لہذا ہم میڈیا کے ذریعہ سے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ رنگریز سنگھ رانا سے پر زور مانگ کرتے ہیں کہ غیر قانونی اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ کلدیپ شرما سے گفتگو کی تو انہوں نے کہا چیف کہ ٹھاکرائی میں غیر قانونی اسکولوں کے خلاف سخت سے سخت کارووائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان سکولوں کو جلد بند کیا جائے گا۔