ETV Bharat / state

'اگلے تین ماہ تک لونز پر ای ایم آئی نہیں' - تمام قرضوں پر ای ایم آٗئی نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا

جموں و کشمیر بینک  نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر آئندہ تین ماہ تک تمام قرضوں پر ای ایم آٗئی نہیں کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

' اگلے تین ماہ تک لونز پر ای ایم آئی نہیں'

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 10:21 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے آج صبح جاری کردہ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے کو جموں و کشمیر کے عوام کے لئے ایک بڑی راحت قرار دیتے ہوئے جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) آر کے چھبر نے کہا کہ 'بینک آر بی آئی کے ہدایات کے مطابق عمل درآمد کرے گا۔'

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آر بی آئی کی ہدایت پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے گا۔ جے اینڈ کے بینک کے مستحقین کو اگلے تین ماہ تک کوئی ای ایم آئی ادائیگی نہیں ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.