ETV Bharat / state

پانپور میں برف ہٹانے کا کام جاری

وادی کشمیر میں بھاری برفباری جاری ہے جس کی وجہ سے بیشتر سڑکوں پر کئی فٹ برف جمع ہو گئی ہیں جسے میونسپل عملہ ہٹانے میں مصروف ہے۔

پانپور میں برف ہٹانے کا کام جاری
پانپور میں برف ہٹانے کا کام جاری
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 6:32 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کے تمام گلی کوچوں کے علاوہ قصبہ کے دوردراز علاقوں کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

پانپور میں برف ہٹانے کا کام جاری

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور کی میونسپل کمیٹی کے افسروں اور اہلکاروں کی جانب سے پانپور کے علاوہ قصبہ کے دوردراز علاقوں میں بھی برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے۔

میونسپل کمیٹی نے مشینری کے علاوہ اپنے اہلکاروں کو بھی کام پر لگا رکھا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میونسپل کمیٹی کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'موسمی حالات کے بارے میں جانکاری حاصل ہونے کے بعد سے تمام تیاری کر لی گئی تھی اور جوں ہی وادی میں برفباری شروع ہوٸی تو انہوں نے پہلے ان سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا جہاں لوگوں کو آنے جانے کے لیے زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس کے بعد انہوں نے قصبہ پانپور کی تمام سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹایا اور اپنے کام کو آج صبح سویرے سے ہی جاری رکھتے ہوئے تمام دوردراز علاقوں سے بھی برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔'

افسر کے مطابق ابھی تک قصبہ پانپور کے بیشتر راستوں اور گلی کوچوں کے علاوہ مضافاتی گاوں سے بھی برف صاف کیا گیا ہے۔

افسر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کسی طرح کی مشکلات درپیش آئے تو وہ ان سے فوری رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.