وادی کشمیر کو جموں خطے سے جوڑنے والا متبادل راستہ مغل روڈ سے برف ہٹانے کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اسے ٹریفک کی آمد رفت کے لیے جلد ہی بحال کیا جائے گا۔
شوپیان سے پیر کی گلی تک راستہ پر سے برف ہٹائی گئی ہے تاہم پونچھ کی طرف سے مزید ایک یا دو دن کے اندر اندر راستہ پوری طرح صاف کردیا جائے گا۔
اس کے علاوہ شوپیان سے پیر کی گلی تک راستے پر کہی مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گر آئے ہے جنہیں موسم سازگار رہنے کی صورت میں ایک سے دو روز تک ہٹایا جائے گا اور روڈ کو آمد رفت کے قابل بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ مغل روڈ کو قریب 4 ماہ قبل شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔