مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر بھر میں نیشنل ووٹرز ڈے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کی قیادت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کی۔
رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں ریل ہیڈ کمپلیکس میں نروچن بھون کا افتتاح کیا اور وہاں موجود افسران / عہدیداروں کو قومی رائے دہندگان کے دن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے کامیاب انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرنے پر افسران کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے رائے دہندگان کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ' ووٹرز ڈے' تمام اہل رائے دہندگان کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اپنی ذمہ داری کے بارے میں ایک یاد دہانی ہے جس سے جمہوری ڈھانچے کو تقویت ملے گی۔'
لیفٹیننٹ گورنر نے الیکشن کمیشن کے یوم تاسیس کے موقع پر پوری انتخابی مشینری کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے قومی ووٹرز ڈے کی تقریبات کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور رائے دہندگان کو جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔
رائے دہندگان کو آگاہ کرنے اور انتخابی عمل کو مزید حصہ دار بنانے کے لئے مواصلاتی ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر خصوصی زور دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ اس سال قومی ووٹرز ڈے کے موضوع کو 'ووٹرز کو بااختیار بنانا، چوکنا، محفوظ اور باخبر بنانا' موضوع کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے عوام بالخصوص فرسٹ ٹائم ووٹرز، جموں و کشمیر الیکشن کمیشن، سیکیورٹی فورسز، ڈی ڈی سی، پنچایت اور میونسپل باڈی انتخابات کے کامیاب، پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے پر تمام ڈیوٹی آفیسرز / اہلکاروں کو بھی مبارکباد پیش کی۔