ETV Bharat / state

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دیا جائے گا: لفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی - بھارتی فوج نے اس کا مونہ توڑ جواب دیا

لفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب کبھی کسی نے بھی ملک کی سالمیت پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی کوشش کی تو بھارتی فوج نے اس کا مونہ توڑ جواب دیا ہے۔

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 4:02 PM IST

Updated : Feb 27, 2021, 8:08 PM IST

لفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کہا کہ دو پڑوسی ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فوج نے اپنا دبدبہ قائم رکھا ہے۔ ساتھ ہی اندرون ملک امن و امان بحال رکھنے میں بھی کلیدی رول نبھایا ہے۔

لفٹننٹ جنرل وائی کے جوشی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب کبھی کسی نے بھی ملک کی سالمیت پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی بھی کوشش کی تو بھارتی فوج نے اس کا مونہ توڑ جواب دیا ہے۔

برفیلی علاقوں میں بھی ملک کی سالمیت اور سرحدوں کی حفاظت میں فوج نے کامیاب اقدامات کئے ہیں۔

گذشتہ برس فوج کے لیے انتہائی چیلنجنگ رہا۔ تاہم لداخ کے علاقوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں بھی بھارتی فوج نے اپنی کامیاب اور متحرک تعیناتی درج کرائی ہے۔

حال ہی میں بھارت اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرلز کی میٹنگ میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے۔ تاہم اس میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران مؤثر جواب دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

لفٹننٹ جنرل نے اپنے خطاب میں طبی عملہ، ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام پیش کیا کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پر خطر دور میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر احتیاطی اقدامات اور علاج معالجہ جاری رکھا۔

ساتھ ہی ملک کے لیے قربانی پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Last Updated : Feb 27, 2021, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.