اطلاعات کے مطابق اس سڑک کی تعمیر تقریباً 5 برسوں سے التوا میں تھی جسے کافی کوششوں کے بعد مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سڑک کا کام 2012 میں شروع کیا گیا تھا لیکن چند مقامی زمینداروں نے تعمیراتی کام میں رکاوٹیں پیدا کیں جس کی وجہ سے سڑک کی تعمیر میں تاخیر ہوئی۔ لیکن اب اس سڑک کی تعمیر مکمل ہوگئی اور یہ سڑک عوام کی سہولیت کے لیے دستیاب ہے۔ اس رابطہ سڑک کی وجہ سے نیل علاقے کی تقریباً 40 ہزار آبادی مستفید ہوگی ۔
واضح رہے کہ نیل کو بانہال سے جوڑنے والی چملواس نیل رابطہ سڑک جو موسم گرما میں دو سے چار ماہ تک برفباری کی وجہ سے مکمل بند رہتی ہے ۔یہ رابطہ سڑک مکرکوٹ بانہال قومی شاہراہ کے متبادل کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔