ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مقدمہ درج - سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون سرینگر نے مختلف سوشل میڈیا صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج

سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سخت کارروائی کرتے ہوئے سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون سرینگر نے مختلف سوشل میڈیا صارفین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

جموں و کشمیر :سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Feb 18, 2020, 8:36 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST

پولیس کے مطابق آیف آئی آر ان افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جنہوں نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کیا۔ یہ مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر: سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مقدمہ درج

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں غلط معلومات / افواہوں کی تشہیر کے لیے شرپسند عناصر کے ذریعہ سائٹز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے تمام سوشل میڈیا سائٹز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق افواہوں کو روکنے، غلط اور جعلی خبروں کو پھیلانے پر روک لگانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر :سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مقدمہ درج
جموں و کشمیر :سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مقدمہ درج

حکم نامے کے مطابق علیحدگی پسند نظریے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے شرپسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹز کے غلط استعمال کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود بھی مختلف وی پی اینز کا استعمال کرکے شرپسند عناصر وادی کشمیر کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

حکام کی جانب سے اس کے نوٹیفکیشن کے بعد سائبر پولیس اسٹیشن کشمیر زون سرینگر میں پہلی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے) کے تحت درج کیا گیا ہے۔

آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے عام لوگوں سے وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا کا استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.