ETV Bharat / state

'ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس' قائم کرنا وقت کی ضرورت: دلباغ سنگھ

author img

By

Published : Jan 20, 2020, 7:51 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 6:36 PM IST

دلباغ سنگھ نے کہا اگر ماہرین کی نگرانی میں 'ڈی ریڈیکلائزیشن' کیمپس بنتے ہیں تو اس سے شدت پسندانہ خیالات کو قابو کرنے میں مدد ملے گی۔

J&K DGP supports establishment of deradicalisation centres
'ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس' قائم کرنا وقت کی ضرورت: دلباغ سنگھ

جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت کے اُس بیان کی حمایت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں 'ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس' قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ 'پاکستان کی جانب سے مسلسل شدت پسندانہ نظریات کو فروغ دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے کئی نوجوان متاثر ہو رہے ہیں اور غلط راستے پر چل پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا حالات کو مدںظر رکھ کر اگر 'شدت پسندانہ نظریات مخالف کیمپس' قائم کیے جاتے ہیں تو اس فیصلے کا استقبال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا 'جموں و کشمیر پولیس نے کچھ نوجوانوں کی تفتیش کی جس دوران معلوم ہوا کہ وہ خطرناک حد تک شدت پسندانہ نطریات سے متاثر ہوئے ہیں جو تشویشناک امر ہے۔

دلباغ سنگھ نے کہا اگر ماہرین کی نگرانی میں 'ڈی ریڈیکلائزیشن' کیمپس بنتے ہیں تو اس سے شدت پسندانہ خیالات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت نے حال ہی میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ نظریات سے لڑنے کے لئے 'ڈی ریڈیکلائزیشن کیمپس' قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس بیان پر ان کی کافی نکتہ چینی کی گئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 6:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.