جموں و کشمیر میں کشتواڑ سے چند کلو میٹر کی دوری پر ڈول علاقہ میں پاور پروجیکٹ کے پاس سے پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمیت گولہ بارود برآمد کیا ہے۔
اس واقعے کے بعد ایس ایس پی کشتواڑ نے سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔
واضح رہے کہ جہاں سے یہ اسلحے اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں، وہ ایک ہزار میگاواٹ پکل ڈول پروجیکٹ ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں حزب المجاہدین کمانڈر جہانگیر سروڑی زیادہ طور پر رہتا تھا۔
ایس ایس پی کشتواڑ نے پورے قصبہ کشتواڑ میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں کو کشتواڑ میں ڈھونڈ نکالنے کے لئے سکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہے۔