جموں و کشمیر کے ویری ناگ میں محکمۂ جنگلات کی جانب سے آج 7 پلینر مشین پر کارروائی کی گئی اور ڈی ایف او اننت ناگ کی ہدایت پر مشینوں کو سربمہر کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بلاک فارسٹ آفیسر غلام نبی کلیم نے بتایا کہ فارسٹ رینج میں کئی پلینر مشین غیر قانونی طور پر چلائے جارہے ہیں جس کی شکایت پر محکمہ کی جانب سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گئی۔