ETV Bharat / state

پلوامہ میں فوڈ سیفٹی آفیسر معطل - فوڈ سیفٹی آفیسر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سیفٹی آفیسر کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔

پلوامہ میں فوڈ سیفٹی آفیسر معطل
پلوامہ میں فوڈ سیفٹی آفیسر معطل
author img

By

Published : Jan 6, 2021, 6:41 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں فوڈ سیفٹی آفیسر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے معطل کر دیا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ فرائض میں لاپروائی برتنے اور ہیڈ کوارٹر سے غیر حاضر رہنے کے سبب فوڈ سیفٹی آفیسر پلوامہ اندرجیت سنگھ کو ڈی سی پلوامہ نے معطل کر دیا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ خراب موسم اور فوری طور پر تباہی سے بچاؤ کے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ 34 کے تحت پہلے ہی احکامات جاری کر دئے تھے جس میں تمام افسران کو اپنے اپنے محکموں میں موجود رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈویژنل انتظامیہ کشمیر نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ تحصیلدار، ایس ایچ اوز، ٹی ایس اوز، ایف ایس اوز و دیگر عہدیدار باقاعدگی سے اس مدت کے دوران مارکٹ کی جانچ پڑتال کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی اور روز مرہ کی ضروریات کی اشیا کی زیادہ قیمت وصول نہ کی جائے۔

عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ افسر کو ضلع سے مفرور پایا گیا تھا اور اسی کے تحت انہیں معطلی کے تحت رکھا گیا ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس پلوامہ سے منسلک کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضلع کے تمام مجسٹریٹز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضروری خدمات سے متعلق کسی بھی ایسے دفتر پر فوری طور پر مہر لگائے جو غیر موزوں پایا جاتا ہے اور عملہ اس شدید موسمی صورتحال کے دوران مفرور پایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.