ETV Bharat / state

ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی فلاحی امداد منظور

پولیس ہیڈ کوارٹرز اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اسکیمز چلا رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں اور ایس پی او کے اہل خانہ کے لئے بھی اسکیمز موجود ہیں۔

ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی فلاحی امداد منظور
ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے خصوصی فلاحی امداد منظور
author img

By

Published : Nov 26, 2020, 9:17 AM IST

ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے بدھ کو خصوصی فلاحی امداد کے طور پر 2.20 کروڑ روپے کی منظوری دی۔

ایک بیان کے مطابق ہلاک شدہ سب انسپکٹر امر سنگھ، سب انسپکٹر بشیر احمد، ہیڈ کانسٹیبل نشاط احمد، ہیڈ کانسٹیبل ونود کمار، اہلکار گلزار احمد، مدن گوپال، کانسٹیبل ہلال احمد، کانسٹیبل رمیش لال اور اجے کمار، روی کمار اور علی محمد کے اہل خانہ کے حق میں ہر ایک کو 20 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف کی منظوری دی گئی ہے۔

اس رقم میں سے ہر ایک اہلکار کے اہل خانہ کو ایک لاکھ روپے آخری رسومات ادا کرنے پر پہلے سے ہی پی ایچ کیو نے اپنے متعلقہ یونٹوں کے ذریعے فوری امداد کے طور پر ادا کیے تھے۔ یہ امداد انہیں پولیس ویلفیئر فنڈ میں سے دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے چھ ہلاک شدہ ایس پی اوز کے اہل خانہ کے حق میں 30 لاکھ روپے بھی منظور کیے ہیں۔ ہلاک ہونے والے ایس پی اوز کرشن، عبدالحمید، چین سنگھ، محمد غنی، بابی کمار اور لکھمی چند کے اہل خانہ / قانونی ورثاء کے حق میں ہر ایک کو پانچ لاکھ کی منظوری دی گئی ہے۔

اس رقم میں سے 50 ہزار روپے ہر ایک کنبہ کو آخری رسومات ادا کرنے پر پہلے سے ہی پی ایچ کیو نے اپنے متعلقہ یونٹوں کے ذریعہ امداد کے طور پر دیئے گئے تھے۔ یہ امداد مالی ایس پی اوز کے تعاون کے لیے پولیس ویلفیئر فنڈ میں سے دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی نے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے 117 بٹالین سی آر پی ایف کے اے ایس آئی / جی ڈی نریش عمراو بدول کے لواحقین کے حق میں پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ منظور کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز اپنے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اسکیمز چلا رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں اور ایس پی او کے اہل خانہ کے لئے بھی اسکیمیں موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.