ETV Bharat / state

ہماچل پردیش میں یکم جون سے ٹرانسپورٹ خدمات بحال - ٹرانسپورٹ خدمات

ریاست ہماچل پردیش میں پبلک ٹرانسپورٹ خدمات کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا تاہم تمام بسوں میں صرف 60 فیصد بیٹھنے کی گنجائش رہے گی۔

himachal to resume public transport services
ہماچل پردیش میں یکم جون سے ٹرانسپورٹ خدمات بحال
author img

By

Published : May 30, 2020, 4:10 PM IST

ہماچل پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ گوند سنگھ ٹھاکر نے ریاست میں پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات کو سماجی دوری کے اصولوں کے ساتھ یکم جون سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاونکی وجہ سے ہماچل پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو 160 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے جبکہ دیگر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو تقریباً چھ سو کروڑ روپئے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ریاستی وزیر نے بتایا کہ یکم جون سے نجی آپریٹرس کی دو ہزار بسیں بھی سڑکوں پر دوڑیں گی جبکہ اس میں صرف ساٹھ فیصد بیٹھنے کی گنجائش دستیاب رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بس کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ ہر مسافر کےلیے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا اور ڈرائیور و کنڈکٹر کےلیے ماسک، شیلڈ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہماچل پردیش میں کورونا کے 276 کیسز درج کئے گئے ہیں جبکہ اس وبا سے پانچ اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.