ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کی بینکز میں عوام پیسا نکالنے کے لیے امڈ پڑی ہے۔
واضح رہے کہ عوام میں یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران جو امدادی رقم دی جارہی ہے وہ اگر ابھی نہیں نکالی گئی تو وہ رقم واپس چلی جائے گی، اور جس کا پیسہ ہے اس کو نہیں ملے گی۔
اس افواہ کے بعد ای ٹی وی بھارت نے لیڈ ڈسٹرکٹ مینیجر (ایل ڈی ایم) آلوک کمار نے وضاحت پش کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دی جارہی کسی بھی سکیم کے تحت رقم آپ کے بینک اکاؤنٹ میں محفوظ رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی افواہوں پر دھیان نہ دیں، انتہائی ضرورت کے وقت پر ہی بینکز کا رخ کریں، اور بینک میں بھیڑ نہ لگائیں۔
اس سے بینک ملازمین اور آپ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔