ETV Bharat / state

گجرات: گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 510 نئے معاملے

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 12:36 PM IST

گجرات کے تقریباً ہر ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں لیکن اس معاملے میں سب سے زیادہ تشویشناک حالت احمدآباد شہر کی ہے۔

گجرات
گجرات

وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 510 نئے معاملے درج کیے ہیں اس دوران اس وبأ سے 34 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

ریاستی وزارت صحت کی پرنسپل سیکریٹری جینتی روی نے اس تعلق سے بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 510 مثبت کیسز درج ہونے سے گجرات میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 21554 ہوگئی ہے۔

ان میں سے 14743 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 1347 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گجرات کے تقریباً ہر ضلع میں کورونا وائرس کے کیسز پائے گئے ہیں لیکن اس معاملے میں سب سے زیادہ تشویشناک حالت احمدآباد شہر کی ہے کیونکہ سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض احمدآباد میں درج کیے گیے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران احمد آباد میں کورونا وائرس کے 343 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اس کے علاوہ سورت میں 73 وڈودرا میں 35 مریض پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.