ETV Bharat / state

ہاردک پٹیل نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی - گجرات

گجرات کے پاٹيدار رہنما ہاردک پٹیل کو مہسانا تشدد کے معاملے میں خاطی قرار دیا گیا ہے۔

hardik
author img

By

Published : Apr 1, 2019, 11:55 PM IST

ہاردک پٹیل نے اس معاملے میں گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔

گجرات کی زیریں عدالت نے ہاردک پٹیل کو سنہ 2015 کے مہسانا تشدد کے معاملے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو برس کی سزا سنائی تھی، جسے ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے۔

اس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیے گئے جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

واضح ر ہے کہ عوامی نمائندگی قانون اور عدالت کے نظام کے تحت دو برس یا اس سے زیادہ قید کی سزا پانے والا شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا، جب تک کہ اس پر روک نہ لگائی جائے۔

گذشتہ برس جولائی میں مہسانا ضلع کے ویس نگر میں سیشن عدالت نے پٹیل کو دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔

زیریں عدالت کے فیصلے کے خلاف ہاردک نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی کہ انہیں الیکشن لڑنے کے لیے سزا سے راحت دی جائے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.