پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر آج صبح پریم نگر میں ایک دکان کی چھت سے 25 سے 30 سال کے ایک نامعلوم شخص کی خون میں لت پت لاش برآمد کی گئی۔
بتایا جارہا ہے کہ اس شخص کو کسی نے دھار دار ہتھیار سے قتل کیا ہوگا۔
ایک دیگر واقعہ میں وڈد گاؤں میں آج صبح ایک گٹر سے نامعلوم شخص کی کچلی ہوئی لاش برآمد کی گئی۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی نے اس شخص کوقتل کرکے لاش گٹر میں پھینک دی ہوگی۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔