مہاجر مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کے آبائی گاوں بھیجا جانا چاہیے۔
ایک مزدور نے کہا کہ 'ہمیں مارچ سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ ہمارے پاس پیسے نہیں ہے۔'
واضح رہے کہ مرکزی وزارت برائے امور داخلہ نے مہاجر مزدوروں، سیاحوں، طلبا اور دیگر افراد جو لاک ڈاون کی وجہ سے ریاست کے مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں، انہیں خصوصی ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔