گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست گجرات میں کورونا کے 1343 نئے کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 141398 ہوگئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہوئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3490 ہوگئی ہے وہیں اس وبا سے 1304 شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 121119 ہوگئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4587563 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 173 احمدآباد میں 171 وڈودرا میں 86 گاندھی نگر میں 17 بھاونگر میں 07 بناس کانٹھا میں 24 راج کوٹ میں 107 سریندر نگر میں 26 پاٹن میں 31 امریلی میں 27 جام نگر میں 65 اور مہسانہ میں 55 ،کچھ میں 29 معاملے درج ہوئے ہیں۔