ETV Bharat / state

نالہ سندھ میں نوجوان کے ڈوبنے سے موت

author img

By

Published : Jul 11, 2021, 9:06 PM IST

غور طلب ہے کہ نالہ سندھ میں آج تک تازہ اور پرانے واقعات کو لے کر درجنوں نوجوانوں نہاتے ہوئے ڈوپ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

sindh in ganderbal
نالہ سندھ

ضلع گاندربل کے پرنگ علاقے میں ایک مقامی نوجوان جس کی عمر 18 سال ہے نہاتے ہوئے نالہ سندھ میں ڈوب گیا۔ اس کی شناخت سمیر احمد ولد نذیر احمد میر ساکن نیلا نجون کے نام سے کی گئی ہے۔

نالہ سندھ
مقامی لوگوں، پولیس کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں نے لاش کو ڈھونڈنے کے لئے مہم شروع کی۔ لاش کو نالے سے نکال لیا گیا ہے۔ چونکہ وادی کشمیر میں پچھلے چار روز سے گرمی کی تپش زور پکڑ رہی ہے، اس لیے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد ندی نالوں کی طرف جاکر گرمی سے راحت پانے کے لئے نہا رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ نالہ سندھ جو گاندربل کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے جہلم کے ساتھ شادی پورہ میں ملتی ہے، سرینگر اور گاندربل کے نوجوانوں خاص کر اتوار کے روز گاندربل کے مختلف علاقوں میں جاکر ڈبکیاں لگاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل: لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور

غور طلب ہے کہ نالہ سندھ میں آج تک تازہ اور پرانے واقعات کو لے کر درجنوں نوجوانوں نہاتے ہوئے از جان ہو گئے ہیں۔

اس اہم معاملے پر چونکہ روک لگانے کے لئے ضلع انتظامیہ گاندربل نے نالہ سندھ میں اگرچہ نہانے کو لے کر بندش لگا دی تھی،

جس کے لئے ڈی سی گاندربل کی طرف سے ایک آرڈر بھی جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ آرڈر صرف آرڈر تک ہی محدود رہ گیا ہے اور سندھ میں نوجوانوں کے ڈوبنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.