مسٹر اگروال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ہرش وردھن کو نئی ذمہ داری ملنے سے ڈبلو ایچ او میں بھارت کے کردار اور دنیا میں ملک کا قد اور بھی زیادہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے نہ صرف ان کے تجربات کا فائدہ ملے گا، بلکہ دنیا کی سب سے بڑی صحت تنظیم میں بھارت اپنا موقف مضبوطی سے رکھ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے خلاف بھارت کی کوششوں کی دنیا میں ستائش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر صحت 22 مئی کو ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ کووڈ۔19 کے خلاف ملک گیر جنگ میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وہ جاپان کے وزیر صحت ڈاکٹر ہروکی نکاتانی کی جگہ لیں گے، جو ڈبلیو ایچ او کے 34 ارکان کے بورڈ کے موجودہ صدر ہیں۔