ملک کو جمعہ کو جموں و کشمیر سے ہٹا کر گوا کا گورنر بنایا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں پانچ اگست کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرکے مرکز کے زیرانتظام دوعلاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
سینیئر آئی اے ایس افسر گریش چندر مرمو کو مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر اور سینیئر آئی اے ایس افسر رادھاکرشن ماتھر کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
مسٹر مرمو گجرات کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسرہیں۔ مسٹر ماتھر تریپورہ کیڈر کے 1977 بیچ کے آئی اے ایس افسرہیں۔