کرونا وائرس کے پیش نظر سلمان خان اس وباء پر ویڈیو اور تصاویر شیئر کرکے مسلسل آگاہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ لوگوں کو گھر میں نماز پڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں تو وہیں ان لوگوں پر ناراضگی دکھائی جن لوگوں نے پولیس اور ڈاکٹروں پر حملہ کیا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سلمان خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اپنے اس ویڈیو میں سلمان خان نے کہا، 'اب بگ باس آف زندگی شروع ہوگئی ہے۔ کووڈ 19 پہلے ایسا لگا کہ فلو ختم ہو جائے گا، لیکن اب صورتحال اور نازک ہے۔'
سلمان خان نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ اس وقت ان کا پورا کنبہ فارم ہاؤس میں ہے اور انہوں نے ایک قانون بنایا ہے، جس کے تحت نہ تو کوئی ان کے فارم ہاؤس آسکتا ہے اور نہ ہی کوئی باہر جاسکتا ہے۔
-
Very well said @BeingSalmanKhan I hope wisdom prevails everywhere. pic.twitter.com/r1wtIfbXpM
— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) April 16, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Very well said @BeingSalmanKhan I hope wisdom prevails everywhere. pic.twitter.com/r1wtIfbXpM
— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) April 16, 2020Very well said @BeingSalmanKhan I hope wisdom prevails everywhere. pic.twitter.com/r1wtIfbXpM
— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) April 16, 2020
اداکار سلمان خان نے ویڈیو میں کورونا وائرس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرے گا تو اسے کورونا ہو جائے گا اور وہ شخص اپنے کنبے میں کورونا پھیلائے گا ، کنبہ محلہ میں اور محلہ ملک کومتاثر کرے گا۔
اپنی ویڈیو میں سلمان خان نے پتھراؤ کرنے والوں کو سرزنش کرتے ہوئے کہا، 'ڈاکٹر آپ کی جان بچانے آئے ہیں ، نرسیں آپ کی جان بچانے آئی ہیں، جس پر آپ لوگ ان پر پتھراؤ کررہے ہیں۔ اگر یہ ڈاکٹر آپ کا علاج نہیں کرتے اورپولیس سڑکوں پر نہیں آتی تو چند لوگوں کی وجہ سے، جن کے دماغ میں چل رہا ہے کہ ہمیں کورونا نہیں ہوگا تو وہ لوگ بھارت بہت سارے لوگوں چل بسیں گے۔'