ETV Bharat / state

ریلوے نے پیشگی ریزرویشن کی مدت میں توسیع کردی

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایک اور خوش آئند اعلان سامنے آیا ہے جس میں ایڈوانس ریزرویشن کی مدت کو بڑھایا گیا ہے۔

Railways increases advance reservation period for all special trains from present 30 to 120 days
ریلوے نے پیشگی ریزرویشن کی مدت میں توسیع کردی
author img

By

Published : May 29, 2020, 8:44 AM IST

ریلوے 12 مئی سے راجدھانی روٹس پر 15 پیرز چلا رہی ہیں اور اب نئی خصوصی ٹرینز 100 پیرز کا یکم جون سے آغاز ہوگا۔

وزارت ریلوے نے تمام خصوصی پیشگی ریزرویشن کی مدت (اے آر پی) کی موجودہ 30 دن کی مدت کو بڑھا کر 120 دن کردیا ہے۔

ریلوے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پارسل اور سامان لے جانے والی تمام 230 ٹرینز میں بکنگ کی اجازت رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شرائط و ضوابط جیسے موجودہ بکنگ، سیٹ کوٹہ وغیرہ حسب سابق ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے اور مذکورہ بالا تبدیلیاں 31 مئی کو صبح آٹھ بجے سے نافذ العمل رہیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاون کی وجہ سے تقریباً دو ماہ تک ریلوے خدمات کو معطل کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.