نئی دہلی: کانگریس کے لیڈران اور کارکنان نے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر مہنگائی اور گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کو لے کر مرکزی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جنہیں بعد میں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا لیکن اب انھیں چند گھنٹوں کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔ Priyanka Gandhi police Custody During protest
مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کانگریس کی جانب سے ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک مارچ بھی نکالا گیا جہاں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت کئی لیڈروں کو حراست میں لیا گیا۔ کانگریس کے کئی کارکنان آج صبح سے ہی پارٹی دفتر میں جمع ہوئے اور مہنگائی، جی ایس ٹی کو لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
مزید پڑھیں:
وہیں مسز واڈرا نے پارٹی لیڈر ہریش راوت اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک گاڑی میں گیس سلنڈر ڈال کر وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ تک مارچ نکالنے کا منصوبہ بنایا۔ Priyanka Gandhi police Custody During protest
جیسے ہی کانگریس ارکان نے پہلے پولیس کی رکاوٹ کو توڑا، انہیں سیکورٹی اہلکاروں نے روک دیا۔ پارٹی جنرل سکریٹری نے پارٹی دفتر کے باہر دھرنا دیا جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
یو این آئی۔