ETV Bharat / state

'لو جہاد پر قانون کے بعد لوگ ہندو مسلمان بنیں گے انسان نہیں'

بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں صدیوں سے گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلموں میں اس طرح کے نغمے لکھے جاتے ہیں جس میں انسانیت کو ترجیح دی گئی۔

عبدالحمید خان، چیئرمین، قومی تنظیم
عبدالحمید خان، چیئرمین، قومی تنظیم
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 10:57 PM IST

Updated : Nov 24, 2020, 6:56 PM IST

عشق نہ دیکھے دین دھرم عشق نہ دیکھے ذات، جب عشق ہوتا ہے تو کسی کا مذہب نہیں دیکھا جاتا یہی گنگا جمنا تہذیب کی خاصیت ہے۔ یہ الفاظ ہیں قومی تنظیم کے ریاستی صدر عبدلاحمید خان کے۔

عبدالحمید خان، چیئرمین، قومی تنظیم

قومی تنظیم کے صدر عبدالحمید خان نے کہا کہ 'بھارت صدیوں سے گنگا جمنی تہذیب کی مثال بنا ہوا ہے۔

اگر لَو جہاد جیسی چیزیں بھارتی عوام میں ہوتی تو فلموں میں یہ نغمے نہ ہوتے جس میں کہا گیا ہے کہ نہ ہندو بنے گا نہ مسلمان بنے گا انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ لڑکا مسلمان ہے اور لڑکی ہندو یا لڑکا ہندو ہے اور لڑکی مسلمان، کیونکہ محبت اور انسانیت کی اہمیت ہمارے ملک میں زیادہ ہے اور ہم بھارتی ہیں جو ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں ہمیشہ شریک ہوتے ہیں۔

عبدالحمید خان نے بتایا کہ 'آج بھی کئی سیاسی رہنما جو مرکزی وزیر بھی ہیں نے محبت کرتے وقت مذہب نہیں دیکھا اور اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لو جہاد پر قانون بنتا ہے تو اس بات کا خطرہ ہے کہ پھر انسان انسان نہیں بنے گا بلکہ وہ یا تو ہندو بنے گا یا مسلمان بنے گا۔

Last Updated : Nov 24, 2020, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.