مرکزی ثقافت اور سیاحت کے وزیر پرہلاد پٹیل نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں لکھا گیا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی کی پریس کانفرنس کے دوران بیک گراؤنڈ میں جو ترنگا لگا ہے وہ ترنگا نقطہ نظر سے درست نہیں ہے۔
مرکزی وزیر نے خط میں لکھا ہے کہ جس انداز میں اروند کیجریوال پریس کانفرنس کرتے ہیں وہ درست نہیں ہے۔

وزیر پرہلاد پٹیل نے کہا کہ اروند کیجریوال بھارتی ترنگے کی توہین کر رہے ہیں، جو کہ یہ درست نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیجریوال فوری طور پر اس غلطی کو درست کریں۔
وہیں مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کو بھی خط کی ایک کاپی بھیجی گئی ہے۔