ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کا قہر تھمنے لگا ہے: کیجریوال

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 11:55 PM IST

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد ہونے کے سبب کورونا کی وبا اب تھمنے لگی ہے اور حکومت کی جانب سے پلازما تھیریپی سے کیے جانے والے سنگین مریضوں کے علاج کے نتائج بھی مزید حوصلہ افزا سامنے آرہے ہیں۔

دہلی میں تھمنے لگا کورونا کا قہر: کیجریوال

کیجریوال نے اتوار کو صحافیوں سے کہا کہ دہلی میں ساتویں ہفتے میں 850 کیسز سامنے آئے تھے اور 21 افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ آٹھویں ہفتے میں 622 نئے کیسز آئے اور 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ساتویں ہفتے کے مقابلے آٹھویں ہفتے میں کم مریض سامنے آئے ہیں۔ ایل این جے پی میں کل آنے والے ایک مریض کی حالت بے حد نازک تھی لیکن پلازما دینے کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج تمام مذاہب کے افراد اپنا پلازما دے کر ایک دوسرے کی جان بچا رہے ہیں۔ مالک نے انسانوں کو پیدا کرنے میں کوئی تفریق نہیں کی۔ یہ تفریق ہماری پیدا کردہ ہے۔ اگر ملک میں تمام مذاہب کے لوگ یکجا ہو جائیں تو پوری دنیا ہندوستان کے آگے جھکنے کو مجبور ہو جائے گی۔ ہمیں کورونا سے سبق لینا چاہیے۔ اگر آپ کے دل میں کسی دوسرے مذہب کے شخص کے تئیں فرسودہ خیال پیدا ہو تو یہ سوچ لینا کہ کل اس کا پلازما آپ کی زندگی بھی بچا سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ ایک ہفتہ، اس کے پہلے والے ہفتے سے اچھا گذرا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے میں اس کے پہلے والے ہفتے سے کم کیسز آئے ہیں۔ کم افراد کی موت ہوئی جبکہ زیادہ لوگ صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو گئے۔ کورونا جب سے شروع ہوا، اس کے ساتویں ہفتے میں 850 کیسز آئے تھے۔ یہ دیکھ کر ہم ایک بار کو گھبرا گئے تھے۔ ہم نے کہا بھی تھا کہ دہلی میں کورونا بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔ ہفتہ در ہفتہ، دوگنا، 16 گنا بڑھتا جاتا ہے۔ دہلی میں ساتویں ہفتے میں 21 افراد کی موت ہوئی تھی اور گذشتہ (آٹھویں) ہفتے نو افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.