ETV Bharat / state

کوروناوائرس: صحتیابی کی شرح میں اضافہ

ملک میں عالمی وبا کوروناوائرس کا قہر جاری ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اب ریکوری کی شرح 64 فیصد تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

صحتیابی کی شرح میں اضافہ
صحتیابی کی شرح میں اضافہ
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 4:53 PM IST

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31991 متاثرہ افراد نےکورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات پائی ہے، جس سے ملک میں کورونا وائرس سے ریکوری کی شرح بڑھ کر 64 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑے پیمانے پر پھیلنے سے پہلے متاثرین کی نشاندہی کرنے کے لیے جانچ کی رفتار تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ مرکز میں رکھ کر اور ہسپتال میں داخل کورونا متاثرین کی موثر میڈیکل مینجمنٹ کی وجہ سے ملک میں کوروناوائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 917567 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب کوروناوائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 30000 سے زیادہ ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناوائرس سے انفیکشن کے 485114 فعال معاملے ہیں۔

کوروناوائرس کے فعال معاملوں اور کورونا وائرس سے شفایاب افراد کی تعداد کے درمیان فرق 432453 تک بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 49931 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14،35453 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.