محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل نے طوفان ’بلبل‘ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'اس سے اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوا اور بارش کا امکان ہے'۔
اوڈیشہ میں جمعہ کو 70 سے 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں بھی ہفتہ کو اسی طرح کے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ موسم خراب ہونے کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ویڈیوز كانفرنس کے ذریعے میٹنگ میں شامل ریاست کے چیف سیکرٹریوں نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں احتیاطی قدم اٹھائے جا رہے ہیں اور صورت حال کی دن رات نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بھی کہا کہ ماہی گیروں کو سمندر سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ان کی ٹیم سبھی ضروری اشیا و سامان کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔
کوسٹ گارڈ بھی محتاط ہے اور انہوں نے کشتیاں اور تجارتی بحری جہاز کو سمندر میں نہ جانے کی مشورہ دیا ہے۔
مشرا نے سبھی افسران کو ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہیں اور کہا ہے کہ اس طرح کی کوششیں کی جائیں جس سے طوفان کی وجہ سے جان و مال کا کم سے کم نقصان ہو۔ انہوں نے ریاستوں کو مرکز کی جانب سے ضروری مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیر اعظم کے مشیر اعلی ، داخلہ اور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے سیکرٹریوں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات کے حکام اور وزیر اعظم کے دفتر کے سینئر حکام نے میٹنگ میں شرکت کی ۔