ETV Bharat / state

جے این یو تشدد کی عدالتی جانچ کرائی جائے: کانگریس

کانگریس نے دہلی کے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) میں کل رات ہوئے تشدد کی عدالتی جانچ کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مودی حکومت نوجوانوں اور طلبا کی آواز دبا رہی ہے۔'

کانگریس صدر سونیا گاندھی
کانگریس صدر سونیا گاندھی
author img

By

Published : Jan 6, 2020, 3:24 PM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ 'ملک کے نوجوانوں اور طلبا کی آواز کو ہر روز دبایا جارہا ہے۔ مودی حکومت کی شہ پر غنڈے بھارت کے نوجوانوں کے خلاف خطرناک تشدد کررہے ہیں۔ یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔'

سونیا گاندھی نے کہا کہ 'پوری کانگریس ملک کے نوجوانوں اور طلبا کے ساتھ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ہم جے این یو میں کل کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کی آزاد عدالتی جانچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت کی شہ پر پولیس یا غیر سماجی عناصر ملک کے ہر تعلیمی کیمپس اور کالجوں میں گھس رہے ہیں۔ کل جے این یو کے اساتذہ اور طلبا پر بھیانک حملے کئے گئے جو اس کی علامت ہے کہ حکومت اختلاف رائے کی آواز دبانے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ طلبا اور نوجوانوں کو کفایتی تعلیم، بہتر روزگار، بہتر مستقبل اور جمہوریت میں حصے داری کا حق چاہیے لیکن مودی حکومت ان موضوعات سے بچنا چاہتی ہے اور ان کو دبانا چاہتی ہے۔

Intro:Body:

dgfsdfghfgh

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.