ETV Bharat / state

چاندنی محل57 دن بعد کنٹینمینٹ زون سے باہر

چاندنی محل علاقے میں ایک ساتھ 54 کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد دہلی میں کھلبلی مچ گئی تھی، اس کے بعد سے ہی تمام علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا۔

چاندنی محل57 دن بعد ٹین کی بندشوں سے آزاد

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 5:35 PM IST

دارالحکومت دہلی چاندنی محل علاقے کو 10 اپریل سے کنٹینمینٹ زون میں تبدیل کیا گیا تھا، جسے اب کنٹینمینٹ زون سے باہر کر دیا گیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

آج دوپہر کے وقت چاندنی محل علاقے میں لگے ٹین کو ہٹانے کا کام کیا گیا، جس کے بعد سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

چاندنی محل  کنٹینمینٹ زون سے باہر
چاندنی محل کنٹینمینٹ زون سے باہر

اس دوران مقامی ایم ایل اے شعیب اقبال بھی موقع پر نظر آئے۔ واضح رہے کہ چاندنی محل علاقے میں ایک ساتھ 54 کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد دہلی میں کھلبلی مچ گئی تھی اس کے بعد سے ہی تمام علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا۔

حالانکہ یہ تمام معاملے تبلیغی جماعت سے جڑے ہوئے لوگوں کے ہی تھے، جو چاندنی محل علاقے کی 13 مختلف مساجد میں ٹھہرے ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد علاقے سے بھی کچھ معاملہ سامنے آئے جس کی وجہ سے علاقے کو کنٹینمینٹ زون میں ہی برقرار رکھا گیا تھا۔

چاندنی محل  کنٹینمینٹ زون سے باہر
چاندنی محل کنٹینمینٹ زون سے باہر

قابل ذکر ہے کہ جب چاندنی محل علاقے کو سیل کیا گیا تھا تب مقامی ایم ایل اے کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے آپ کو ہی لاچار بتاتے ہوئے کہ رہے تھے کہ ان کے گھ کے باہر بھی ٹین لگا دیے گیے ہیں اور وہ بھی کچھ نہیں کر سکتے، لیکن اب جب ٹین کو ہٹایا جا رہا تھا تب اس کا سہرا اپنے سر پر باندھنے کے لیے موقع پر پہنچ کر اپنی سیاست چمکانے میں لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.