ETV Bharat / state

امت شاہ کی گری راج کو نصیحت

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کو تنبیہ کی ہے۔ شاہ نے گری راج کو متنازع بیان دینے سے گریز کرنے کی نصیحت دی ہے۔

amit
author img

By

Published : Jun 5, 2019, 12:53 AM IST

دراصل گری راج سنگھ نے گذشتہ روز ٹویٹر پر کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بی جے پی کی حلیف جماعتوں کے رہنماؤں کے افطار پارٹی میں شامل ہونے پر نکتہ چینی کی تھی۔

گری راج کے اس ٹویٹ پر امت شاہ برہم ہو گئے اور انہوں نے گری راج کو متنازع بیانات نہیں دینے کی نصیحت دی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مودی سرکار 2 کی تشکیل کے بعد امت شاہ نے کسی کی تنبیہ کی ہو، اس سے پہلے شاہ نے اپنے جونیئر وزیر کو بھی متنازع بیان دینے کے لیے ڈانٹا تھا۔

گری راج سنگھ نے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ 'کتنی خوبصورت تصویر ہوتی جب اتنی ہی چاہت سے نوراتری پر پروگرام کا اہتمام کرتے اور خوبصورت تصاویر آتی؟۔۔۔ اپنے کام اور مذہب میں کیوں پیچھے رہ جاتے ہیں اور دکھاوے میں آگے رہتے ہیں۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

گری راج سنگھ نے افطار پارٹی کی جو تصاویر شیئر کی تھیں، اس میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار، ایل جے پی کے رہنما رام ولاس پاسوان، چراغ پاسوان اور ہندوستان عوام مورچہ کے رہنما جیتن رام مانجھی تھے۔

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گری راج سنگھ کے ٹویٹ پر رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ (گری راج سنگھ) اس طرح کے بیان اس لیے دیتے ہیں تاکہ میڈیا میں خبریں بنیں۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قبل ازیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شدت پسندی کے تعلق سے متنازع بیان دینے کے لیے اپنے جونیئر وزیر جی کشن ریڈی کی سرزنش کی تھی۔

جی کشن ریڈی نے میڈیا سے بات چیت میں حیدرآباد کو شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا اڈہ قرار دیا تھا۔ اس پر امت شاہ نے ریڈی کو ان کے اس بیان کے لیے ڈانٹا تھا اور اس طرح کے بیان نہیں دینے کی نصیحت دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'اس طرح کے بیان سے حکومت کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے اور غیر ضروری طور پر تنازع پیدا ہو جاتا ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.