ETV Bharat / state

امانت اللہ خان نے تمام الزامات کی تردید کی - الزامات کی تردید

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے کانگریس کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

امانت اللہ خان نے تمام الزامات کی تردید کی
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 8:12 PM IST

Updated : Jun 26, 2019, 8:19 PM IST

عام آدمی پارٹی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ سے رکن اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان پر دلی کانگریس کمیٹی نے دہلی وقف بورڈ میں 33 تقرریوں میں بدعنوانی اور اپنے رشتہ داروں کی تقرری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جب دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان سے اس متعلق بات کی گئی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا تاہم انہوں نے فون پر تمام باتوں کا تفصیلی جواب دیا۔

امانت اللہ خان نے تمام الزامات کی تردید کی

انہوں نے کہا کہ کانگریس نہیں چاہتی وقف بورڈ اسکول کھولے اور جو کام وقف بورڈ میں ہو رہے ہیں اس میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امانت اللہ خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے دلبرداشتہ ہوکر ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ وہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 26, 2019, 8:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.