جموں وکشمیر میں جاریکشیدگی اور الرٹ کے درمیان ایئر انڈیا طیارہ کمپنی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر انڈیا نے 15 اگست تک سبھی فلائٹس کا کریہ طے کردیا ہے۔
ایئر انڈیا کے ترجمان دھنجے کمار نے کہا کہ سری نگر سے کہیں بھی سفر کرنے پر 9500 روپے کرایہ طے کیا گیا ہے۔ وہیں سری نگر سے دہلی کی فلائٹس کا کرایہ 6715 روپے اور دہلی سری نگر کا کرایہ 6899 روپے طے کیا ہے۔
-
Air India Spokesperson Dhananjay Kumar to ANI: Air India has decided to cap the fare at Rs 9500 for all our flights to and from Srinagar till 15th August pic.twitter.com/ZgeMBSdC10
— ANI (@ANI) August 4, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Air India Spokesperson Dhananjay Kumar to ANI: Air India has decided to cap the fare at Rs 9500 for all our flights to and from Srinagar till 15th August pic.twitter.com/ZgeMBSdC10
— ANI (@ANI) August 4, 2019Air India Spokesperson Dhananjay Kumar to ANI: Air India has decided to cap the fare at Rs 9500 for all our flights to and from Srinagar till 15th August pic.twitter.com/ZgeMBSdC10
— ANI (@ANI) August 4, 2019
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایئر انڈیا کے ذریعہ سری نگر سے دہلی کا فلائٹ کا کرایہ 6715 روپے طے کیے جانے پر ایئر انڈیا اور وزیر اعظم دفتر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دہلی سے سری نگر کا فلائٹ کرایہ 6899 روپے طے کیا ہے۔ عبداللہ نے کہا کہ اب دوسری ایئر لائنز کو بھی اپنا کرایہ طے کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ سری نگر سے واپس آنے کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ایئر لائنز کمپنیوں نے اپنا کرایہ چار سے پانچ گنا بڑھادیا ہے۔
ایئر پورٹ اتھارٹی ااف انڈیا کے مطابق سری نگر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہفتہ کو 6126 مسافر وادی کشمیر سے باہر جانے کے لیے موجود تھے، ان میں سے 5829 مسافروں کو 32 شیڈول فلائٹس سے باہر نکالا گیا، باقی بچے 387 مسافروں کوآرمی کے ایک طیارہ سے باہر لایا گیا، ان مسافروں کو جموں ، پٹھان کوٹ اور ہنڈن ایئر بیس پر لایا گیا۔
جموں وکشمیر انتظامیہ کی ایڈوائزری کا اثر امرناتھ یاتریوں پر دیکھنے کو ملا ہے، آج جموں سے ایک بھی یاتری امرناتھ کے لیے روانہ نہیں ہوا، بالٹال میں بھی اب امرناتھ یاتری نہیں بچے ہیں، پہلگام میں موجود 670 تیرتھ یاتریوں کو واپس سری نگر لایا جارہا ہے۔