آج اسی آپریشن کے تحت دہلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں واقع ایلسٹونیا سوسائٹی میں پولیس و انٹیلیجنس کی ٹیم نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے 320 غیر ملکی افراد کے دستاویزات کی جانچ کی۔
پولیس کا دعوی ہے کہ' ان میں سے 60 افراد کے دستاویزات مکمل نہیں تھے جس کے باعث انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے کیونکہ وہ یہاں پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
پولیس نے ملزمین کے پاس سے شراب کی 222 بوتلیں، ساڑھے تین کلو گانجا، 6 لیپ ٹاپ، 114 ایئرٹیل کی سم بر آمد کیے ہیں۔
پولیس نے گرفتار کیے گئے تمام ملزمین کو پوچھ گچھ کے لیے نوئیڈا کے سورج پور میں واقع پولیس تھانہ میں لایا ہے۔
بھارت میں مقیم افریقی نزاد موسی کا الزام ہے کہ' وہ نوئیڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی کا طالب علم ہے صبح اس کے گھر میں چور گھس آئے تھے تب ہی اس نے فوراً پولیس کو فون کرکے بلایا لیکن پولیس نے چوروں کو پکڑنے کی بجائے گھر میں موجود تمام افراد کے پاسپورٹ اور ویزا چیک کرنا شروع کردیے۔
موسی نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' ان کے پاس تمام قانونی کاغذات موجود ہیں لیکن پولیس نے ان کے ساتھ برا برتاؤ کر گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ' آج آپریشن کلین کے تحت 60 غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو غیر قانونی طور سے یہاں مقیم تھے، جن کے پاس سے کئی غیرقانونی اشیأ برآمد کی گئی ہیں اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔