ETV Bharat / state

انڈیا اتحاد کو شاہ کا چیلنج، کہا اگر ہمت ہے تو پسماندہ طبقہ سے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اعلان کریں

امیت شاہ نے ذات سروے رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر یادو-مسلمانوں کی آبادی بڑھاکر انتہائی پسماندہ کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 7:47 PM IST

مظفر پور: مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے ذات سروے رپورٹ میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو پر یادو-مسلمانوں کی آبادی بڑھاکر انتہائی پسماندہ کمیونٹی کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا اور انہیں چیلنج کیا کہ وہ اعلان کریں کہ بہار میںانتہائی پسماندہ کمیونٹی سے وزیر اعلیٰ ہوگا۔ اتوار کو یہاں پتاہی ہوائی اڈہ میدان میں پارٹی کی طرف سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے بہار کے حالیہ ذات سروے رپورٹ کی بنیاد پر نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر بہار میں انتہائی پسماندہ لوگوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے تو اعلان کرنا چاہئے کہ انڈیا اتحاد کا وزیر اعلیٰ انتہائی پسماندہ طبقہ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi on General Elections اگلے انتخابات میں عوام تمام رکاوٹیں توڑ کر نمائندوں کا انتخاب کریں گے: وزیر اعظم مودی

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ وہ نکلنا تو چاہتے ہیں لیکن مجبوری ہے جائیںگے کہاں؟ انہیں انڈیا اتحاد میں رابطہ کار بھی نہیں بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی کانگریس کے خلاف بولتے ہیں اور کبھی کانگریس کے پروگراموں میں نہیں جاتے ہیں۔ ہم نے پہلے ہی کہا تھاکہ تیل اور پانی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نے کہا کہ وہ پسماندہ طبقہ کو یہ بتانے آئے ہیں کہ ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔ نتیش حکومت نے یہ سروے کرایا ہے، اس سروے کا فیصلہ اس وقت لیا گیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی نتیش کمار کی حکومت کا حصہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.