ریاست اترپردیش کے اکبر پور میں تعینات ریلوے افسر امردیپ پر الزام ہے کہ دہلی کے روہینی علاقے میں رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ گذشتہ کئی برسوں سے شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کر رہا تھا۔
خاتون کے حاملہ ہونے پر بھی شادی کا وعدہ کرکے مسلسل ملتا رہا۔ لیکن جب خاتون نے ایک بیٹی کو جنم دیا تو امردیپ کا رویہ خاتون کے لئے تبدیل ہو گیا اور شادی کے لئے اس نے صاف انکار کر دیا۔
خاتون اپنی بیٹی کو لیکر امردیپ کے گھر بھی گئی لیکن امردیپ اور اسکے والد نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ جس کے بعد خاتون نے دہلی واپس آکر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
پولیس نے تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 376،377،324 کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔