ETV Bharat / state

Convention held in Srinagar سرینگر میں بی جے پی کا کنونشن منعقد - جموں و کشمیر خبر

سرینگر میں بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے آج کنونشن کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں نے جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر تنقید کیں۔

کنوینشن منعقد
کنوینشن منعقد
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 7:38 AM IST

کنوینشن منعقد

سرینگر:مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر کے لسجن علاقہ میں بی جے پی کارکنان اور رہنماؤں کی جانب سے کنوینشن منعقد ہوا۔ اس دوران جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کے علاوہ پارٹی کے اسٹیٹ ترجمان ابھیجیت، پارٹی کے رہنما انجینئر اعجاز کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اس کنوینشن میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور بی جے پی کے حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر درخشان اندرابی نے جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ بی جے انکی طرح خاندانی پارٹی نہیں ہے جو صرف اپنی ذاتی مفاد کے لئے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا واضح مقصد یہی ہے کہ جموں کشمیر کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے سیاسی رہنما ٹویٹ کی تک محدود رہتے ہیں مگر بی جے پی زمینی سطح پر کام کر رہی ہے۔ وہیں انجینئر اعجاز نے کہا کہ لسجن علاقے علاقہ پسماندہ رہا یے لیکن اب بی جے پی کا دور آئے گا اور ہم ترقی کے لئے اقدام اٹھائینگے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی ورکرز کنونشن منعقد
اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں کے جموں و کشمیر کے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے،یہ جماعتیں صرف اپنے مفادات کے حصول کے لئے ہمیشہ کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب خطہ میں بی جے پی برسر اقتدار آئیگی اور خطہ کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.