ETV Bharat / state

نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے روک لیا: بڈگام پولیس کا دعویٰ

بڈگام پولیس نے دو نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے روک لیا: بڈگام پولیس کا دعویٰ
نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے روک لیا: بڈگام پولیس کا دعویٰ
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 2:12 PM IST

بڈگام پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل ہونے سے روک لیا۔

پولیس نے دونوں نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نوجوان اپنے گھروں سے چودہ مارچ کو نکلے تھے۔

بڈگام پولیس کے مطابق اس بات کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے نوجوانوں کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں تیز کیں۔ جموں وکشمیر پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ٹریس کیا گیا۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ دونوں نوجوان کم عمر ٹین ایجرز (Teenagers) ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا سے متاثر ہوکر عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔

پولیس نے اس ضمن میں پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’پاکستان اس سب کے پیچھے ہے جو سوشیل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو عسکری صفوں میں شامل کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔‘‘

بڈگام پولیس نے دونوں نوجوانوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.