ETV Bharat / state

صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ: شہباز احمد

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں دوسری لہر کے دوران 10669 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں، جن میں اب تک 6333 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ضلع میں رکورری ریٹ 60 فیصد ہو گئی ہے۔

صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ: شہباز احمد
صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ: شہباز احمد
author img

By

Published : May 26, 2021, 11:08 PM IST

ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ضلع بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کی جانکاری ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے دی ہے۔

صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ: شہباز احمد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں دوسری لہر کے دوران 10669 مثبت معاملے درج ہوئے ہیں، جن میں اب تک 6333 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں صحت یاب ہونے والوں کی رکورری ریٹ 60 فیصد ہو گئی ہے۔

شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی اور پازیٹو ریٹ کی شرح کم ہو کر اب 58.8 رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تب ممکن ہو رہا ہے کہ جب لاک ڈاؤن کا نفاز عمل میں لایا گیا اور لوگوں نے کورونا وائرس کی گائڈلائنز پر عمل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ نے کئی علاقوں میں کال سینٹرس قائم کئے ہیں، جہاں پر مثبت افراد کال کرکے اپنی پریشانی کا ازالہ کرتے ہیں۔ شہباز مرزا نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں ویکسینیشن عمل بھی جاری ہے اور اب یہاں اٹھارہ سال سے چوالیس سال کی عمر کے افراد کو ٹیکہ دیا جا رہا ہے اور اسکے لئے تئیس مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

وہیں ڈی سی نے یہ بھی کہا کہ حاملہ خواتین، یتیم، معزور اور بزرگ افراد، جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ان کو راحت پہنچانے اور ان کی جانچ پڑتال کے لئے کئی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

وہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے پنچایتوں میں 'کووڈ فیسلٹی' فراہم کرنے کے آرڈر پر عمل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کافی تیزی سے کام کر رہی ہے اور بہت جلد پنچایتوں میں کووڈ بیڈس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ جس طرح اب تک ایس او پیز پر عمل کرتے آئے ہیں، اسے جاری رکھیں تاکہ ضلع کو کورونا وائرس سے پاک ہونے میں مدد حاصل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.