پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے بتایا کہ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ( ارے راج ) جیوتی پرکاش کی قیادت میں دو تھانوں کی پولیس کے تعاون سے گنڈک دیارا سے فرار دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار دونوں نوجوان گوند گنج تھانہ علاقہ کے رہنے والے تھے۔
موصولہ جانکاری کے مطابق دونوں نوجوان دوسری ریاست سے آئے تھے جنہیں بس اسٹینڈ کے پاس بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا۔ قریب کی عمارت میں قرنطینہ میں رکھے گئے لوگوں میں ایک نوجوان میں کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا۔ نوجوان میں کورونا پائے جانے پر خوف سے دونوں نوجوان قرنطینہ سینٹر سے فرار ہو گئے۔