پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست بہار کے ضلع شیوہر کے تریانی چھپرہ گاؤں کا باشندہ رام دیو پاسوان (60) کسی کام کے سلسلے میں جارہا تھا اسی دوران تیز بارش کے ساتھ بجلی گری۔ اس حادثے میں رام دیو پاسوان کی بجلی سے جھلس کر موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 'مدھوپور چھاتا گاؤں کی رہنے والی شیلا دیوی (55) اس وقت کھیت میں کام کررہی تھی جب بجلی گری۔ اس واقعے میں شیلا دیوی کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب لاڈورا گاؤں میں بجلی کی زد میں آنے سے ڈھائی سالہ گڑیا کماری کی بھی موت ہوگئی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔