پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ایک پرائیوٹ رسوئی گیس ایجنسی کا ملازم شیو کمار بیٹھا بائک سے بینک میں روپے جمع کرنے جارہا تھا تبھی لال گنج گاﺅں کے نزدیک موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کراسے روک لیا اور اس سے لوٹ پاٹ کی کوشش کی ۔
مخالفت کرنے پر بدمعاشوں نے ملازم کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور اس کے پاس سے تھیلے میں رکھے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایاکہ زخمی ملازم کو سہسرام صدرا سپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے پولیس واقعہ میں شامل بدمعاشوںکی گرفتار کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔