ریاست بہار کے شہر کیمور میں بے موسم بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے مدنظر ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد کیمور محکمہ زراعت نے معاوضہ کے پیش نظر سروے کام شروع کردیا ہے۔
محکمہ زراعت کے ملازمین ضلع کے گیارہ بلاک میں جاکر فصل کو ہوئے نقصان کا زمینی جاٸزہ لیکراپنی رپورٹ محکمہ کو سونپ دیں گے، جس کے بعد زرعی افسر اس کی رپورٹ پٹنہ بھیجیں گے۔
اس ضمن میں زرعی افسر للیتا پرساد نے بتایا کی ریاستی محکمہ کے حکم کے بعد زرعی ملازمین کو ضلع کے گیارہ بلاک میں فصلوں کا سروے کرنے کے لیے بھیجا ہے۔
خیال رہے کہ تین دن پہلے پورے کیمور میں زبردست بارش اور ژالہ باری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے کسانوں کے فصل کا بڑا نقصان ہوا ہے۔
واضح رہےکہ ہزاروں ایکڑ کے کھیتوں میں لگے گینہوں، سرسوں، مسور، تیسی، چنا، رہر کی دال، پیاز و دیگر سبزیوں کے نقصان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس نے کئی چھوٹے بڑے کسانوں کی کمر تور کر رکھ دیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ضروری ہے کہ ضلع میں لگاتار کچھ ماہ سے رک رک کر کئی بار بارش ہونے سے اس وقت بھی کسانوں کی فصل میں لگنے والے دانوں کے جھڑنے اور فصل کے گرنے سے کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔
ایسا خیال کیاجارہا ہے کہ ربیع کی فصل میں نمی کے ساتھ ساتھ گرمی بھی زمین کو نہایت ضروری ہے۔